: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لاہور،28مارچ(ایجنسی) پاکستان کے مشرقی شہر لاہور میں کل اتوار کے روز ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہتر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ خود کش حملہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہوا۔ ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ سینیئر پولیس اہلکار حیدر اشرف نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ
ظاہر کیا ہے کہ ابھی بھی کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی طالبان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کا نشانہ مسیحی افراد تھے۔ خودکش بمبار نے پارک کے اندر بچوں کے کھیلنے کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ پاکستانی صوبے پنجاب میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔